شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے.ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق آوارہ کتوں کے تدارک اور کھلے یا غائب ...
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے.ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق
آوارہ کتوں کے تدارک اور کھلے یا غائب مین ہول کورز جیسے مسائل کا فوری حل ناگزیر ہےجس کیلئے تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت ان مسائل کے مستقل حل کو یقینی بنائیں۔
ساہیوال (ارشد سردار چودھری)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور آوارہ کتوں کے تدارک اور کھلے یا غائب مین ہول کورز جیسے مسائل کا فوری حل ناگزیر ہےجس کیلئے تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت ان مسائل کے مستقل حل کو یقینی بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے تدارک اور مسنگ مین ہول کورز کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے آوارہ کتوں کے تدارک اور مین ہول کورز کی تنصیب و مرمت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ان سرگرمیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش خطرات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ کھلے مین ہولز کسی بھی وقت انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اس لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کریں ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مین ہولز کی باقاعدہ انسپکشن کی جائے اور جہاں کورز غائب ہیں وہاں فوری طور پر نئے کورز نصب کیے جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور اس حوالے سے نگرانی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں