Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

تعلیم، صحت اور عوامی فلاح سے متعلق تمام اقدامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے. اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد

  تعلیم، صحت اور عوامی فلاح سے متعلق تمام اقدامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے. اسسٹنٹ کمشنر  ماہم واحد   میٹرک امتحانات کے شفاف انعقاد اور پو...


 



تعلیم، صحت اور عوامی فلاح سے متعلق تمام اقدامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے. اسسٹنٹ کمشنر  ماہم واحد 


 میٹرک امتحانات کے شفاف انعقاد اور پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔


ساہیوال (ارشد سردار چودھری)اسسٹنٹ کمشنرماہم واحد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تعلیم، صحت اور عوامی فلاح سے متعلق تمام اقدامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک امتحانات کے شفاف انعقاد اور پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سرکاری اداروں کے اچانک دوروں کے موقع پر کیا۔ 

انہوں  نے گورنمنٹ محمودیہ ہائی سکول سمیت چک نمبر 64 فائیو ایل کے بوائز اور گرلز ہائی سکول میں قائم میٹرک امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی انتظامات، سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور  ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور نقل کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر  ماہم واحد نے ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ 

انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا معائنہ کیا اور ٹیموں کی حاضری، کارکردگی اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں