صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی ساہیوال کمشنر آفس میں اہم اجلاس کی صدارت اجلاس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی کمشنر کیپ...
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی ساہیوال کمشنر آفس میں اہم اجلاس کی صدارت
اجلاس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈویژن بھر میں جاری اربن ڈویلپمنٹ سکیموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو نے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ساہیوال(سٹی ٹی وی پاکستان ) صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ساہیوال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈویژن بھر میں جاری اربن ڈویلپمنٹ سکیموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو نے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے بالخصوص سیوریج لائنوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی تاکید کی تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا جلد از جلد حل ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ہر منصوبے میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں حکومت تمام منصوبوں کی مؤثر نگرانی کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو دیرپا اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح کو اولین ترجیح دیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں بلال یاسین نے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور سیوریج کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر نے فریدیہ پارک میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور کام کی سست رفتار پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کے مسائل میں ریلیف مل سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اندرون شہر جاری سیوریج منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں